لندن( پی اے ) ایک پراپرٹی ویب سائٹ کے مطابق جون کے مہینے میں مسلسل تیسرے مہینے بھی مکانوں کی طلب کردہ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیاگیا اورمالکان مکان اوسطاً3لاکھ9ہزار 439پونڈ طلب کرنے لگے، ویب سائٹ کے مطابق پورے برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں ماہانہ بنیاد پر اوسطاً0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رائٹ موو کے مطابق شمالی علاقوں میں قابل فروخت مکانوں کی کمی کی وجہ سے مکان فروخت کرنے والوں کی جانب سے زیادہ قیمت کامطالبہ کیاجارہاہے،مکان کے خریداروں کی تعداد میں اضافے کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے قابل فروخت مکانوں کی دستیابی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.3فیصد تک کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے خریداروں کیلئے مکانوں کے انتخاب کی طاقت بھی کم ہوگئی ہے۔سکاٹ لینڈ،ویلزاور مڈلینڈز کے علاوہ شمالی انگلینڈ میں کی گئی ریسرچ کے مطابق جنوبی علاقوں میں مکانوں کی خریداری کی سرگرمیاں نسبتاً کم رہیں جس کی وجہ سے لندن، ایسٹ انگلینڈ، سائوتھ ایسٹ اور سائوتھ ویسٹ میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.7فیصد زیادہ مکان دستیاب ہیں۔جس کی وجہ سے ان علاقوں میں مکانوں کے خریداروں کو اپنی پسند کامکان منتخب کرنے کے زیادہ مواقع حاصل ہیں۔