• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 ویں سالگرہ کا تحفہ، این ایچ ایس ہر سال اضافی 20 ارب پونڈ وصول کرے گی

لندن (نیوز ڈیسک) این ایچ ایس انگلینڈ اپنی70ویں سالگرہ کے تحفے کے طور پر ہر سال اضافی20ارب پونڈ وصول کرے گی۔ یہ اعلان حکومت نے کیا ہے، توقع ہے کہ وزیراعظم تھریسامے پیر کو اس بارے میں تفصیلات کا اعلان کریں گی کہ فنڈنگ کہاں سے آئے گی۔ بہرحال انہوں نے بی بی سی کے اینڈریو مارشو میں بتایا کہ جزوی فنڈ بریگزٹ کے منافع سے حاصل ہوگا جو برطانیہ کی جانب سے ای یو بجٹ میں برطانیہ کے ادائیگی روکنے کے بعد دستیاب ہوگا۔ لیبر نے کہا ہے کہ حکومت این ایچ ایس کو مناسب فنڈ دینے میں ناکام ہوگئی ہے اور زبانی جمع خرچ کررہی ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسامے نے بتایا کہ اضافے سے اضافی ہفتہ واری رقم350ملین پونڈ سے بڑھ جائے گی جس کا وعدہ ای یو ریفرنڈم کے دوران علیحدگی کی مہم چلانے والوں نے کیا تھا۔ اخراجات کے منصوبے کا مطلب ہے کہ اگلے پانچ سال کے دوران اوسطاً114ارب پونڈ سالانہ بجٹ میں سالانہ3فیصد سے زائد اضافہ ہوجائے گا۔ بی بی سی کے مطابق ڈیل چانسلر، وزیر صحت جریمی ہنٹ اور این ایچ ایس انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو سائمن سٹیونز کے درمیان حالیہ ہفتوں کے اجلاسوں کے سلسلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ وزیراعظم کے اس وعدے پر مذاکرات میں تعطل آیا تھا کہ اس سال طویل المعیادی تصفیے پر رضامندی عمل میں آجائے گی۔ این ایچ ایس جولائی میں اپنے قیام کی70ویں سالگرہ منا رہی ہے اور خواہش تھی کہ اس سے قبل کسی بات کا اعلان ہوجائے۔ جریمی ہنٹ نے کہا کہ اس کا حصول عمل میں آگیا ہے۔ این ایچ ایس کو سالگرہ کا تحفہ دیا جارہا ہے۔ لیبر شیڈو وزیر صحت جوناتھن ایش ورتھ نے کہا ہے کہ اعلان سے تصدیق ہوتی ہے کہ تھریسامے این ایچ ایس کو وہ فنڈ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں جس کی اس کو ضرورت ہے۔ لیبر امیر ترین افراد اور بڑی کارپوریشنوں سے ٹیکس کا منصفانہ حصہ ادا کرنے کے لیے کہنے کے ساتھ سال این ایچ ایس اور سوشل کیئر میں تقریباً9ارب پونڈ کی اضافی سرمایہ کاری کرتی مگر اس کے بجائے حکومت مریضوں سے بریگزٹ کے منافع کی خالی خولی باتیں کررہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اعلان کا مطلب یہ ہے کہ اضافی رقم سکاٹ لینڈ ویلز اور شمالی آئر لینڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ یہ ویلش اور سکاٹش حکومتوں پر منحصر ہوگا کہ رقم کس طرح خرچ کی جائے۔ آیا یہ بریگزٹ کے منافع سے ادا کی جارہی ہے۔ 5سالہ فنڈنگ کے ساتھ توقع ہے کہ منسٹرز ہیلتھ سروس کے لیے دس سالہ تصور کا اعلان کریں گے۔ بی بی سی کے مطابق این ایچ ایس کو ایک لاکھ سٹاف کی خطرناک کمی کا سامنا ہے اور وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ملک کی حیثیت میں مزید کنٹری بیوشن کی ضرورت ہوگی اور وزیراعظم نے یہ نہیں بتایاکہ ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ فار فسکل سٹڈیز نے کہا ہے کہ یہ تصور کرنا مشکل ہوگا کہ رقم اقتصادی نمو یا حکومت کے دوسرے اخراجات سے حاصل کی جائے گی۔ بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار الیکس فورستھ نے کہا ہے کہ فنڈنگ کو ای یو سے علیحدہ ہونے سے جوڑ کر وزیراعظم ہیلتھ سروس بلکہ بریگزٹ کے لیے اپنا وعدہ پورا کررہی ہیں۔

تازہ ترین