• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں مسلم کمیونٹی کی ایک ہی روز عید، نماز کے بڑے بڑے اجتماعات

دی ہیگ(راجہ فاروق) ہالینڈ میں آباد مسلم کمیونٹی نے ایک ہی دن 15جون کو عیدالفطر منائی یہ بات خوش آئند ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا آغاز بھی ایک ہی دن تمام مکاتب کے مسلمانوں نے کیا۔ یاد رہے ہالینڈ میں 11لاکھ مسلم کمیونٹی آباد ہے جبکہ 45ہزار کے قریب پاکستانی کمیونٹی میں ہالینڈ کے مختلف شہروں میں مقیم ہے، ایمسٹرڈیم، دی ہیگ، روٹر ڈیم اور دیگر شہروں میں نماز عیدالفطر کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میںفلسطین کشمیر، اور دنیا بھر کی مظلوم انسانیت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ہفتہ 16جون ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر شجاعت علی راٹھور نے پاکستان ہائوس دی ہیگ میں شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہالینڈ کے تمام شہروں سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور اور سفارتخانہ پاکستان کے افراد نے مہمانوں کو گلے مل کر عید الفطر کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور اور بیگم شجاعت علی راٹھور نے پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی۔
تازہ ترین