• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میں کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں

لوٹن(شہزاد علی) سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد شفا یابی کے لئے قاضی ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں خصوصی دعا کرائی۔ بیگم کلثوم نواز کے لئے صحت یابی دعا میں سابق مئیر لوٹن حلقہ سینٹ سے لیبر کونسلر ریاض بٹ، جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے حافظ کامران، خان محبوب چشتی اور متعدد دیگر عمائدین لوٹن نے شرکت کی۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ پوری قوم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئےدعاگو ہے۔ دریں اثناپی پی کے چوہدری رشید آف ڈڈیال نے جنگ سے بات چیت میں کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم بیگم کلثوم نواز کے لئے ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جلد صحت دے۔
تازہ ترین