• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کی مدد سے عید کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے، مولانا لال اختر

برنلے(پ ر) یوکے اسلامک مشن مسجد ابراہیم برنلے میں عید کے دو اجتماع منعقد ہوئے، پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوکے اسلامک مشن برنلے کے ناظم مولانا لال اختر نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور مساکین کو شامل کرنے سے عید کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے، دل کو اطمینان اور سرور حاصل ہوتا ہے اور یہ کیفیت تب حاصل ہوتی ہے جب انسان خالص اللہ کی رضا کے لیے غریبوں، یتیموں کی مدد کرتا ہے۔ دوسرے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ محمد ارشد نے کہا کہ ہماری اصل خوشی تب خوشی ہوگی جب فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کو آزادی اور دنیا کو امن نصیب ہوگا،ایک دن عید منانے کے باعث خوشیاں دُگنی ہوگئیں، اگر خدانخواستہ عید پر مسلمان بٹ جاتے تو دلوں کا بٹنا لازم تھا لیکن خدا نے بٹنے سے بچالیا مسلمان اپنی کمزوریوں کی وجہ سے مار کھا رہے ہیںاور پستی کا شکار ہیں۔ اس موقع پر فلسطین، عراق، کشمیر، افغانستان اوردنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین