• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کو بچانے والے گروپوں پر پابندی لگائیں گے، اٹلی

روم(آئی این پی) اٹلی اعلان کیا ہے کہ سمندر سے تارکین وطن کو بچا کر انہیں اطالوی ساحلی علاقوں تک پہنچانے والے امدادی گروپوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔غیر ملکی میڈہیا کے مطابق اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے عندیہ دیا ہے کہ سمندر میں سےتارکین وطن کو بچا کر انہیں اطالوی ساحلی علاقوں تک پہنچانے والے2 امدادی گروپوں پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔ ان گروپوں میں ایک سی واچ اور دوسرا مشن لائف لائن ہے۔ ان کا تعلق جرمنی سے ہے۔ سالوینی نے واضح کیا کہ ان غیرسرکاری تنظیموں نے اپنے بحری جہاز کھلے سمندر میں متعین کیے ہوئے ہیں، جو ایک طرح انسانی اسمگلروں کی معاونت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین