• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں خاتون کا چاقو سے حملہ، دو افراد زخمی

پیرس (اے پی پی) فرانس کے ایک جنوبی شہر کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک چوبیس سالہ خاتون نے ایک چاقو سے حملہ کرتے ہوئے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق امکان ہے کہ یہ حملہ آور خاتون انتہا پسندانہ نظریات کی حامل ہو۔ اس خاتون کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس نے یہ حملہ ایک ایسے چاقو نما بلیڈ سے کیا، جو عموما دستی کاریگر تعمیراتی کاموں کے دوران استعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین