• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بروقت الیکشن سے مسائل حل ہوں گے، راجہ حماد

کوونٹری(نامہ نگار) پاکستان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین راجہ حماد اورجنرل سیکرٹری چوہدری صالت حسین نے کہا کہ پاکستان میں بروقت انتخابات سے ہی پاکستانی مسائل کی دلدل سے باہر نکل سکتا ہے موجودہ حالات پاکستان کا نام اور ساکھ متاثر کررہے ہیں چیف جسٹس پاکستان ملک کے اداروں کو مضبوط کرنے اور انہیں ترقی کی طرف گامزن کرنے کے اقدامات کریں اوورسیز کمیشن کے کمشنر کو بحال کرکے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر بلاوجہ اور بلا جواز الزامات لگا کر اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین نادراپرالزام ناجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن او ر چیف جسٹس جھوٹے الزامات کی انکوائری کرتے ہوئے الزام لگانے والوں کا محاسبہ کریں۔
تازہ ترین