• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں، پیر دلیر بادشاہ

(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ یورپ و برطانیہ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی و نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم نوازشریف، مریم نواز اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کلثوم نواز کی جلدصحت یابی کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے اور پروپیگنڈے کرنے والوں کے دلوں میں خوف خدا نہیں رہا،سیاست کی آڑ میں شریف خاندان کے خلاف غلط زبان سیاسی واخلاقی اقدار کے خلاف ہیں۔ ہمیں مثبت سیاست کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیر دلیر بادشاہ بخاری نے مزید کہا کہ کلثوم نواز انتہائی بیمار ہیں اور حیات و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ سیاسی قیادت فراخ دلی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں شریف خاندان سے اظہار ہمدردی کرے۔دعائیہ تقریب میں علما ومشائخ ونگ برطانیہ کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی اور کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
تازہ ترین