• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے،برجیس طاہر

لندن (جنگ نیوز) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز بہادر شفیق اور حوصلہ مند خاتون ہیں پوری قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے آمریت کے دور میں کلثوم نواز نے جمہوریت کی خاطر تاریخی جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ برجیس طاہر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے کلثوم نواز جیسی بہادر اور بردبار خاتون کے ساتھ کام کرنے اور ملک وقوم کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔
تازہ ترین