• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں ڈرائیور نے بس لوگوں پر چڑھادی، ایک شخص ہلاک

ایمسٹرڈم (اے پی پی) ہالینڈ میں ایک بس ڈرائیور نے بس لوگوں پر چڑھادی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی صبح جنوبی صوبے لمبرگ میں اس وقت رونما ہوا جب لوگ ایک میوزک کنسرٹ میں شریک تھے۔ پولیس کے مطابق یہ بس لوگوں کو ٹکڑ مارنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین