• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوزیہ امین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیاگیا

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن میں مقیم کہوٹہ سے تعلق رکھنے والی نیک سیرت خاتون فوزیہ امین کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں حافظ اعجاز احمد، مولانا بنیامین، کیانی عبدالرشید سمیت بڑی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں ہر مکتب فکر کی شخصیات شریک تھیں، ہر آنکھ نم تھی اور ہر شخص ان کے بچوں سے اظہار ہمدردی کر رہا تھا۔ انہوں نے طویل بیماری کاٹی۔ مروحومہ کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔ علاج معالجے کے لئے خصوصی فنڈز بھی لوٹن سٹی کونسل کے راجہ فیصل کیانی ان کی اہلیہ ریحانہ فیصل راجہ، راجہ زاہد کیانی اور ان کی اہلیہ کے علاوہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور دیگر کی کاوشوں سے جمع کئے گئے تھے۔ خیال رہے کہ کاروباری شخصیت راجہ زاہد اور ان کی اہلیہ شازیہ نے15ہزار پونڈ علاج معالجے کے لئے عطیہ کیا تھا اور4سال پہلے انہیں برطانیہ سے جرمنی لے جایا گیا تھا جہاں پر ان کا علاج ہوا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئی تھیں مگر چند روز قبل طبیعت ناساز ہوگئی اور اتوار کی صبح رحلت کر گئی۔ گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین