• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ گزینوں کا مسئلہ یورپی یونین کی سطح پر حل کیا جائے، جرمنی

برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک بار پھر غیر قانونی پناہ گزینوں کے معاملے کا یورپی یونین کی سطح پر حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ نقل مکانی ایک بڑا مسئلہ ہے اوریہ یورپ کے لیے بھی ایک چیلنج ہے اور اس کےلئے یورپین جواب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی ہم آہنگی کے لیے میں اسے پیچیدہ موضوعات میں سے ایک سمجھتی ہوں۔جرمن چانسلر کی یہ تقریر برلن کے باہر میسبرگ میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ سربراہی ملاقات سے قبل جاری کی گئی۔ پوڈ کاسٹ میں جرمن چانسلر نے کہا کہ چار بڑے چیلنجز کا جرمنی اور فرانس جواب دیں گے ان چیلنجز میں دفاع، سکیورٹی پالیسی ، نقل مکانی ، مالی یونین کی ترقی شامل ہیں۔
تازہ ترین