• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں چھاپہ مار کارروائیاں، داعش کے 18مشتبہ ارکان گرفتار

استنبول (نیوز ڈیسک)ترکی کے 2بڑے شہروں استنبول اور ازمیر میں مقامی حکام نے دہشت گرد تنظیم داعش کے 18مشتبہ ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ترکی کی انٹیلی جنس ایجنس اور انسداد دہشت گردی کی پولیس نے بحیرہ ایجبٹن کے ساتھ واقع صوبے ازمیر میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران 10مشتبہ جنگجوئوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ استنبول میں  ایک چھاپا مار کارروائی میں مزید 8مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان مشتبہ افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش کو مالی امداد مہیا کرتے رہے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے جنگ زدہ علاقوں کا سفر کیا تھا اس کے علاوہ انہیں خودکش بم حملوں کی تربیت دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3مزید مشتبہ افراد ابھی تک مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ داعش نے حالیہ برسوں کے دوران ترکی کے مختلف شہروں میں کئی خودکش حملے اور بم دھماکے کئے ہیں۔ داعش کے جنگجوئوں نے یکم جنوری 2017کو استنبول میں ایک نائٹ کلب پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 39افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ 2016ء میں استنبول کے تاریخی وسطی علاقے میں ایک خودکش بم دھماکہ بھی کیا گیا تھا، جس میں 12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین