• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن جرمنی کومیکسیکو سے شکست

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن جرمنی کومیکسیکو سے شکست

ماسکو ( جنگ نیوز ) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ورلڈ کپ میں بھیانک غلطی کے سبب ارجنٹائن کی ٹیم پہلی کامیابی سے محروم ہوگئی اور آئس لینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر رہا۔ فرانس نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی۔ اب تک سب سے بڑا اپ سیٹ دفاعی چیمپئن جرمنی کی میکسیکو کے ہاتھوں شکست ہے۔ برازیل کا سوئٹزرلینڈ سے میچ بھی بے نتیجہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو دن کے پہلے میچ میں 1998کی ورلڈ کپ چیمپئن فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ وقفے سے قبل کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف کے 58 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر انٹونیو گریز مین نے گول کرکے فرانس کو برتری دلا دی۔ البتہ چار منٹ بعد ہی آسٹریلیا کو پینلٹی مل گئی جس پر جیڈنک نے مقابلہ برابر کردیا۔ 81ویں منٹ میں سپر اسٹار پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کی کامیابی یقینی بنائی۔ ورلڈ کپ کے تیسرے دن کا دوسرا میچ ارجنٹائن اور پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی آئس لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اگویرو نے میچ کے 19منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلائی لیکن 4 منٹ بعد ہی الفریڈ فنن بوگاسن نے آئس لینڈ کے لیے ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا گول کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مقابلہ بھی برابر کردیا۔ 63 ویں منٹ میں ارجنٹائن کو پینالٹی ملی۔ لیکن کپتان میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں جرمن ٹیم کو میکسیکو نے اتوار کی شام میں کھیلے گئے میچ میں ہرا دیا۔ میچ کا واحد گول پہلے ہاف کے35ویں منٹ میں نوجوان فارورڈ اِرونگ لوسانو نے کیا۔ اب دفاعی چیمپئن کیلئے اگلے دونوں گروپ میچز جیتا لازمی ہے۔ میکسیکو کی ٹیم کی خاصیت جوابی حملوں میں اس کے کھلاڑیوں کی چستی اور برق رفتاری تھی۔ دوسری جانب جرمن ٹیم کے اسٹار فارورڈ جوشوا کیمیچ مکمل طور پر بے اثر نظر آئے۔ جرمن کھلاڑیوں نے خسارے میں جانے کے بعد ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تاہم ہار اس کے مقدر میں لکھی جا چکی تھی یہی وجہ تھی کی اس کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ میکسیکو کی جرمنی کے خلاف یہ ورلڈ کپ فٹبال کے کسی بھی میچ میں پہلی کامیابی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے دوران تین بار آمنے سامنے آئی تھیں اور تینوں بار کامیابی نے جرمنی ہی کی ٹیم کے قدم چومے تھے۔ جرمن ٹیم کو اپنا اگلا میچ 23 جون کو سویڈن کے ساتھ کھیلنا ہے۔ عالمی دو نمبر ٹیم برازیل بھی اپنا افتتاحی میچ نہ جیت سکی۔ 40 سال میں پہلا موقع ہے جب پانچ بار کی عالمی چیمپئن ٹیم کا میگا ایونٹ میں پہلا میچ ڈرا ہوا ہے۔ برازیل نے کھیل کے 20 ویں منٹ میں کوٹنیہو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی لیکن 50ویں منٹ سوئٹزر لینڈ کے اسٹیون زوبیر نے گو ل کرکے اسکور 1-1کردیا۔ گروپ سی کے دوسرے میچ میں ڈنمارک نے پیرو، گروپ ڈی میں کروشیا نے کروشیا نے نائیجیریا کو 2-0 سے شکست دے دی۔ادھر سینٹ پیٹرس برگ میں گروپ بی کے پہلے میچ میں مراکش کے کھلاڑی کی غلطی نے فتح ایران کی جھولی میں ڈال دی۔ میچ کے 90 منٹ مکمل ہونے کے باوجود 6منٹ کا انجری ٹائم میں ایران کو فری کک ملی جسے میدان سے باہر پھینکنے کی کوشش میں مراکش کے کھلاڑی عزیز بہادر نے گیند اپنے ہی گول میں پھینک دی۔

تازہ ترین