• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے رینکنگ:پاکستان ٹیم پانچویں پوزیشن پر آگئی

ون ڈے رینکنگ:پاکستان ٹیم پانچویں پوزیشن پر آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم عالمی ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم 34 سال میں پہلی بار بدترین ون ڈے رینکنگ میں آگئی ہے۔ دو میچ ہارنے کے بعد آسٹریلیا کی رینکنگ چھٹی ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کو دوبارہ عالمی رینکنگ میں پانچویں پر واپس آنے کے لئے آسٹریلیا کو بقیہ تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ آسٹریلیا کو كو گذشتہ 15 ميں سے 13 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ عالمی ون ڈےرینکنگ ميں آسٹریلیاکی تنزلی سے پاکستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے۔ انگلینڈ ہاتھوں دونوں میچوں میں شکست کے نتیجے میں آسٹریلیا کے 102 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت دوسرے ، جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین