• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ لوشیا، ویسٹ انڈیز کو سری لنکا سے شکست کا خطرہ

سینٹ لوشیا، ویسٹ انڈیز کو سری لنکا سے شکست کا خطرہ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں برتری لینے کے باوجود سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے خطرے سے دوچار تھی۔ کھیل کے آخری روز کھانے کے وقفہ کے بعد تک 296 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 95 پر اس کی 4 وکٹیں گر گئی تھیں۔قبل ازیں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 253 کے مقابلے میں دوسری اننگز میں 342 رنز بنانے میں کامیاب رہی ، جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 300رنز بناکر قیمتی 47 رنز کی برتری حاصل کی، تاہم سری لنکن بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی برتری کا اثر ختم کردیا۔ مینڈس نے نمایاں 87 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے گبریئل نے دوسری اننگز میں 62 رنز دیکر 8 وکٹ کے ساتھ کیر یئر بیسٹ بولنگ کی ، انہوں نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑی آئو ٹ کئے تھے، اس طرح انہوں نے 13وکٹیں اپنے نام کیں۔ 48 اوورز کا کھیل ابھی باقی تھا ۔

تازہ ترین