• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ 2018کی پہلی ہیٹ ٹرک کرسٹیانو رونالڈو کے نام

ماسکو (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کرکے پرتگال کو سابق عالمی چیمپئن اسپین کے خلاف شکست سے بچاکر میچ ڈرا کرالیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2018 کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی کی۔ رونالڈو نے پہلا گول چوتھے منٹ میں کیا جسے24 ویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے برابر کیا۔ رونالڈو نے وقفے سے قبل ایک اور گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کرلی تاہم وقفے کے بعد ڈیاگو کوسٹا ایک بار پھر گول کرکے اسپین کو میچ میں واپس لے آئے۔ 58 ویں منٹ میں نیچو نے گیند کو جال میں پھینک کو اسپین کی فتح کے آثار پیدا کیے۔ لیکن رونالڈو ایک بار پھر ریسکیو مشن پر آئے اور 88ویں منٹ میں فری کک پر گیند نیٹ سے ٹکرادی۔ وہ ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
تازہ ترین