• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے چندی مل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

سینٹ لوشیا (جنگ نیوز ) آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل پر ’گیند کی شکل تبدیل کرنے‘ کا الزام عائد کر دیا ہے۔ یہ واقعہ سینٹ لوئس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔ اتوار کو آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ الزام گیند کی شکل جان بوجھ کر غلط سے تبدیل کرنے سے متعلق آئی سی سی کی شق 2.2.9 کے تحت عائد کیا گیا ہے۔ البتہ سزا کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اپنے کسی بھی کھلاڑی کے خلاف ناجائز طور پر عائد کئے جانے والے کسی بھی الزام کا بھرپور دفاع کرے گا۔ ٹیم منیجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ میچ کے تیسرے روز میچ ریفری سری ناتھ نے سری لنکن کھلاڑیوں پر بال کی شکل تبدیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 اضافی رنز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم نے احتجاج کے طور پر میدان میں آنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم میچ دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق امپائر علیم ڈار اور ای ین گولڈ نے دوسرے دن کے کھیل کی فوٹیج دیکھ کر بال ٹیمپرنگ کی اطلاع میچ ریفری کو دی تھی اور تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے دس منٹ پہلے انہوں نے کپتان چندی مل کو بتایا کہ وہ بال تبدیل کر رہے ہیں۔
تازہ ترین