کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا اسٹیل نے اے کے جی رمضان ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ فائنل میں اس نے قاسمی سی سی کو ایک رن سے شکست دی۔ آخری گیندپر 7رنز کا ہدف ملاجو نہ بنایا جاسکا۔ ارسلان بشیرفتح گر 130رنز بناکر مین آف دی فائنل رہے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق نے آغا اسٹیل کے کپتان شہر یار غنی کو ونرٹرافی اور 4 لاکھ روپے اور قاسمی سی سی کے کپتان عابد قاسمی کو رنر ٹرافی اور 2 لاکھ روپے کیش پرائز دیے۔