• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور متبادل کھیلنے سے انکار،کروشین فٹبالر کو وطن بھیج دیا گیا

روشینو، روس ( رائٹرز/ اے ایف پی) کروشیا نے اے سی میلان سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر نکولا کالینک کو وطن واپس بھیج دیا۔ انہوں نے نائجیریا کے خلاف میچ میں بطور متبادل میدان میں جانے سے انکار کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق کالینک اسٹارٹنگ لائن اپ میں شامل نہ کیے جانے پر ناراض تھے۔ منیجر زلاٹکو ڈیلچ کے مطابق وہ نائجیریا کے خلاف وارم اپ کررہے تھے، انہیں دوسرے ہاف میں گرائونڈ میں جانا تھا۔ لیکن انہوں نے کمر کی تکلیف کے سبب کھیلنے سے انکار کردیا۔ برازیل کے خلاف انگلینڈ میں ورلڈ کپ وارم اپ میچ اور اتوار کی صبح ٹریننگ سیشن سے قبل بھی یہی صورتحال پیش آئی تھی۔کہا جا رہا ہے کہ انہیں 85 ویں منٹ میں گرائونڈ میں جانے کیلئے کہا گیا تھا۔ کروشین فٹبال فیڈریشن کے مطابق منیجر نے یہ فیصلہ اپنی کوچنگ ٹیم کی مشاورت سے کیا ہے۔
تازہ ترین