• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن جرمن ٹیم خوداعتماد کا شکار ہوئی، عیسیٰ خان

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان عیسی خان نے کہا ہے کہ دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم زیادہ خود اعتمادی کی وجہ سے شکست کا شکار ہوئی۔میسی نے پینلٹی مس کی یہ کھیل کا حصہ ہے لیکن مخالف کوچ کی حکمت عملی کو داددینی چاہئے ، رونالڈو کا کھیل لاجواب تھا پورے میچ میں ون مین شو کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تاریخ رہی ہے کہ بڑی ٹیموں پر سب سے زیادہ پریشر ہوتا ہے۔ اس سے قبل ہونے والے ورلڈ کپ میں اسپینش ٹیم دفاعی چیمپئن ہونے کے باوجود پہلے ہی رائونڈ میں فارغ ہوگئی تھی۔ میکسیکو کے خلاف میچ جرمنی کھلاڑی خود اعتماد کے باعث مارے گئے۔ میکسیکو نے جب گول کیا تو انہیں ہوش آیالیکن مخالف ٹیم کے دفاعی نے انہیں موقع نہیں دیا۔ برازیل کی سوئٹزز لینڈ کے خلاف خامیاں اور کمزوریاں سامنے آئیں، ان کے دفاع میں بھی گیپ نظر آیا۔ میچ میں برازیل نے گول کرکے سبقت حاصل کی لیکن اس کے بعد سوئٹزر لینڈ نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ نہ صرف اتنی بڑی ٹیم کو مزید گول کرنے سے روکا بلکہ دوسرے ہاف میں گول کرکے میچ برابر کیا اور پھر ان کے حملے بھی ناکام بنائے۔ پرتگال اور اسپین کا میچ اب تک کا ٹورنامنٹ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ تھا ، اسپین کی ٹیم مکمل ٹیم نظر آئی جبکہ پرتگال کی جانب سے صرف اور صرف رونالڈو کا ون مین شو رہا۔ ارجنٹائن اور آئس لینڈ کے میچ میں مخالف ٹیم نے میسی کو بلاک کرنے کی کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئس کوچ نے میسی کے خلاف جو حکمت عملی بنائی وہ مکمل کامیاب رہی۔ اس کے پیچھے تین چار کھلاڑی لگائے جنہوں نے اسے کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ کھیل میں پینلٹی مس ہوجاتی ہے یہ گیم کا حصہ ہے لیکن جب بڑا کھلاڑی پینلٹی مس کرتا ہے تو لیڈ اسٹوری کا حصہ بن جاتا ہے۔
تازہ ترین