• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،24گھنٹے میں فائرنگ کے61واقعات،19افراد ہلاک، 51زخمی

  نیویارک (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل) امریکا کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹے میں فائرنگ کے61 واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور51دیگر زخمی ہوئے۔ خبروں کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات مشی گن ، ورجینیا ، ٹیکساس ،اوہایو ، آریزونا اور نیویارک ریاستوں میں پیش آئے۔امریکا میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ امریکا میں مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔
تازہ ترین