• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ممنون پانی پر کل شروع ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوشنبے پہنچ گئے

صدر ممنون پانی پر کل شروع ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوشنبے پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) صدرمملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پرتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ”پانی برائے پائیدار ترقی “کے عنوان پر بین الاقوامی عشرہ (2018-2028)برائے عملداری کے حوالے سے ہونے والی اعلی سطح کی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں20سے21جون کو منعقد ہو گی ۔دورہ میں صدر تاجکستان کی قیادت سے دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔صدر ممنون حسین یہ دورہ اپنے تاجک ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں۔دوشنبے پہنچنے پر تاجکستان کے نائب وزیر اعظم ذاکر زادہ محمد طاہرنے صدر ممنون حسین کا استقبال کیا۔ روایتی کپڑوں میں ملبوس بچوں نے صدر ممنون حسین کو پھول پیش کیے۔ہوٹل پہنچنے پر صدر ممنون حسین کا ایک بار پھر پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تاجکستان کا روایتی قہوہ اور روٹی بھی پیش کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق صدربدھ کو دوشنبے میں پائیدار ترقی کیلئے آبی وسائل کی اہمیت اورعالمی لائحہ عمل سے متعلق دوروزہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

تازہ ترین