• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام امیدواروں کوچینلز پریکساں کوریج‘ درخواست سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )حلقہ این اے 62سے امیدوار اصغر علی مبارک نے انتخابی قوانین پر عمل درآمد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پمرا کیخلاف ریٹرننگ آفیسر راجہ محمد اجمل خان کودرخواست دائر کر دی ، درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد پیمرا کی ذمہ داری ہے اور تمام سیاسی جماعتو ں اور امیدواران کو سرکاری و نجی ٹی وی چینلوں پر یکساں وقت فراہم کرنے کو یقینی بنانا بھی پمرا کا کام ہے تاکہ آزاد ،شفاف ،غیر جانبدارانہ انتخابات کا قیام یقینی ہو سکے جبکہ اس وقت چند افراد کو ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے غیر معمولی کوریج دی جارہی ہے جو پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ریٹرننگ آفیسر نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

تازہ ترین