• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹوں کی تقسیم، بنی گالہ پر شدید احتجاج، لاٹھی چارج، ٹکٹ میرٹ پر دیئے، فیصلہ نہیںبدلوں گا، عمران خان

ٹکٹوں کی تقسیم، بنی گالہ پر شدید احتجاج، لاٹھی چارج، ٹکٹ میرٹ پر دیئے، فیصلہ نہیںبدلوں گا، عمران خان

اسلام آباد،مظفرگڑھ،خان گڑھ (مانیٹرنگ سیل، این این آئی،نمائندہ جنگ) انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار، بنی گالہ میں ناراض کارکنوں کاشدید احتجاج عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا، عمران خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا،کارکنوں نے عمران خان کی بات ماننے سے انکار کردیا، پی ٹی آئی گجرات کے کارکن بنی گالہ میں عمران خان کے دفتر میں گھس گئے اور جہانگیرترین کو نکلنے سے روک دیا۔ ادھر بنی گالہ میں دھرنا دینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ پلے کارڈ اٹھا کر آگئے، یہاں کوئی جلسہ نہیں ہورہا‘ٹکٹ میرٹ پر دیئے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملے پرکسی سے بلیک میل نہیں ہونگا، چاہے میرے گھر کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی جمع ہوکر احتجاج کریں، فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا،مجھے آپ کا نہیں اللہ کا ڈر ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ نے جوفیصلےکئے وہ کسی صورت تبدیل نہیں کئے جائیں گے کیوں کہ آج آپ کے کہنے پرفیصلہ تبدیل کیاتوکل مزید لوگ آجائیں گے ‘عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے ،جن امیدواروں کو شکایات ہیں وہ درخواست جمع کرائیں اوردلائل دیں ہم ان کی درخواستوں پرنظرثانی اور میرٹ پرفیصلے کریں گےلیکن احتجاج پرفیصلےتبدیل نہیں کریں گے۔ ٹکٹوں کے معاملے پر 12بارہ گھنٹے بیٹھ کرتفتیش کی ہےلیکن میں بھی انسان ہوں مجھ سےبھی غلطیاں ہو جاتی ہیں،اللہ نےمجھےفرشتہ نہیں بتایا،جو درخواستیں آپ لیکرآئے ہوان پرغورکررہا ہوں‘آپ اپنی شکایات بتائیں جس کے بعد کارکنان بنی گالہ سے منتشر ہوگئے۔ ادھرپی ٹی آئی گجرات کے کارکنوں نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی اور بنی گالہ میں عمران خان کے دفتر میں گھس گئے اور جہانگیر ترین کو باہر نکلنے سے روک دیا ‘دفتر میں گھسنے والے کارکنوں کو پارٹی قیادت کے سامنے سکیورٹی گارڈز نے دھکے کئے اور دفتر سے باہر نکال دیا ۔ادھرمظفرگڑھ میں جمشیددستی کی حمایت اور مخالفت میں تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے کارکنوں کےایک گروپ نےجمشیددستی کو این اے182میں سپورٹ کے ممکنہ فیصلے کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کی ‘تودوسری جانب دوسرےگروپ جمشیددستی کی حمایت میں عوامی راج پارٹی کے کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوںکےہمراہ مظاہرہ کیا۔کارکنوں کےایک گروپ نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیااور سیکرٹریٹ میں شیشوں اور سامان کی توڑ پھوڑکرنے کے علاوہ رہنماؤں کے پینافلکسز بھی پھاڑدئیے ۔تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے کارکنوں کا جمشیددستی کیخلاف احتجاج ختم ہوا تو جمشید دستی کی حمایت میں بھی تحریک انصاف کےکارکن میدان میں آگئےاور عوامی راج پارٹی کےکارکنوں کیساتھ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے جمشیددستی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔ادھر تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانےوالی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نےمخصوص نشستوں کی نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لےلی۔شیریں مزاری کاکہناہےکہ ان کامخصوص نشستوں کی تیاری میں کوئی عمل دخل نہیں‘عمران خان، عالیہ حمزہ اور شمسہ علی نے مخصوص نشستوں کی فہرستیں تیار کیں۔

تازہ ترین