• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

122 امیدوار دہری شہریت کے حامل، حلف نامے کی شرط، امیدواروں کی تعداد کم

122 امیدوار دہری شہریت کے حامل، حلف نامے کی شرط، امیدواروں کی تعداد کم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حامل 122 امیدواروں کی رپورٹ پیش کردی ۔فہرست کے مطابق 60 امیدوار برطانوی شہری،26 امریکی شہری، 24 کینیڈین ،3 آئریش،2 بلجئیم جبکہ دیگر کے پاس سنگاپور، آسٹریلیا ،جرمنی، اٹلی،جنوبی افریقہ، اسپین اور ازبکستان کی شہریت بھی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ایف آئی اے کی جانب سے فہرست میں سیاسی جماعتوں کے متعدد رہنمائو ں کے نام بھی شامل ہیں جن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فوزیہ قصوری ،فیصل واڈا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سراج محمد خان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کو 19880 کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کےلئے کہاگیا تھا جن میں سے ایف آئی اے نے 122 پاکستانی شہریوں کی نشاندہی کی ہے جو دہری شہریت کے حامل ہیں اور غیر ملکی پاسپورٹ رکھتے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر 13 میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے محمد گلفام سواتی امریکی ، این اے 18 سے محمد طارق برطانوی، این اے 19 طفیل محمد بلجیم ، این اے 21 ارسلا خان ہوتی برطانوی، این اے 25 سراج محمد برطانوی ،این اے 32ارشد بشیر امریکی ، این اے 36 ہاشم انعام خان برطانوی ، این اے 40 محمد سلیم برطانوی ، این اے 46 علی بیگم خان امریکی ، این اے 53 فرحانہ قمر امریکی ، این اے 58 چوہدری محمد خورشید زمان برطانوی ، این اے 58 راجہ طارق محمود برطانوی ، این اے60 محمد اظہر اسلم برطانوی ، این اے 66 ندیم خادم برطانوی ،اسی حلقے سےبلال اظہر بھی برطانوی۔ این اے 73 محمد اکرم کینیڈین ، این اے 74 محمد اکبر چوہدری برطانوی، اسی حلقے کے علی زاہد سنگاپور۔ این اے 81 نوید انور بھنڈر کینڈین ،این اے 86 محمد ندیم برطانوی، این اے 87 ملک محمد وزیر امریکی ، این اے 102 عقیل احمد برطانوی، این اے 128 زاہد اکرم برطانوی، این اے 134 زاہداکرم برطانوی ، این اے 137 اور 138 سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والی ناصرہ سنگال برطانوی ، این اے141 غلام مجبتی رائے اوراسی حلقے سے سمیرا احسن بھی کینیڈین شہری ہیں۔ اسی طرح این اے 142 عمیر انور آسٹریلین،این اے 143 جہاں آرا چوہدری برطانوی، این اے 151 احمد یار ہراج کینیڈین، این اے 158 لیاقت علی خان بھی کینڈین۔ این اے 182 تہمینہ شائق احمد امریکی ، این اے 204 نادرلغاری امریکی، این اے 211سردار محمد عثمان المانی بلوچ برطانوی، این اے 225 بابر چانڈیو امریکی، این اے 227 ارشد نعیم خان کینیڈین، این اے 227ظفر علی خان برطانوی، این اے 244 صابر حسین برطانوی، این اے246 حبیب شیخ برطانوی ، این اے247 فوزیہ دانیال قصوری امریکی ، این اے 249 فیصل واڈا امریکی، این ایم اے0140 عریش کمار کینڈین ، این اے پی ڈبلیو0004 فرحانہ قمر برطانوی ، این اے پی ڈبلیو 0053 ناصرہ سنگال برطانوی،این اے پی ڈبلیو 0107 ملائیکہ علی بخاری برطانوی، این اے پی ڈبلیو 0150 مہر شائق احمد امریکی ، این اے پی ڈبلیو 0162 تاشفین برطانوی،این اے ایس ڈبلیو 0056 کوثر ناصر برطانوی شہری ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 2 سے کاغذات نامزدگی داخل کرنےوالے جہانگیر خانزادہ برطانوی، پی پی 5سے رازق داد خان ازبکستان، پی پی 7سے محمد ہارون کمال ہاشمی برطانیہ، پی پی 8 شکیلہ شوکت برطانیہ، چوہدری محمد اشتیاق برطانیہ، پی پی 9 شکیلہ شوکت برطانیہ، پی پی 26 لال حسین برطانیہ،توصیف رضا حسین برطانیہ، ندیم خادم برطانیہ، ظفر اقبال برطانیہ، بلال اظہر برطانیہ، سعید حمزہ پیرزادہ برطانیہ ، پی پی 28 خورشید عالم چوہدری برطانیہ، پی پی 30 علی رضا وڑائچ کینیڈا، پی پی 33 چوہدری نعیم اختر سپین، پی پی 36 محمد اکرم کینیڈا، محمد اخلاق امریکا،پی پی 38طارق سبحانی امریکا، پی پی 40 محمد اکبر چوہدری برطانیہ، پی پی 46 بابر صدیق اٹلی، پی پی 53 نجم حسین چیمہ برطانیہ،پی پی 59 نوید انور بھنڈر کینیڈا، پی پی 66 بسمہ چوہدری امریکا،پی پی 87 عامر عبداللہ خان برطانیہ، پی پی 113 اسماعیل محمد کینیڈا، پی پی 120 محمدرمضان برطانیہ، پی پی 131 محمد طارق محمود بلجئیم،پی پی 139 نوید اختر خان امریکا، پی پی 152 امتیاز محمود کینیڈا، پی پی 153 چوہدری محمد عاطف برطانیہ، پی پی 159 مراد راس امریکا، پی پی 166 امتیازمحمود کینیڈا، پی پی 167 چوہدری محمد عاطف برطانیہ، پی پی 173 امتیاز ،ابرار حسین کینڈین شہری ہیں۔ پی پی 175 ناصرہ سنگال برطانوی ، پی پی 183 محمد جاوید ساوتھ افریقہ، این اے 184 جہاں آرا چوہدری برطانوی، پی پی 205 احمد یار ہراج کینیڈین،پی پی221لیاقت علی خان کینیڈین، پی پی 231 محمد افضل کریم برطانیہ، پی پی 232 محمد علی لنگڑیال امریکا، پی پی 260 محمد سہیل واحد برطانیہ، پی پی 261 امتیاز محمود کینیڈین ، پی پی 262 مسعود مجید خان برطانوی، پی پی 265 سردار ارسلان ایچ لغاری کینیڈین،پی اے کےایم 0009 اریش کمارکینیڈین،پی اے پی ڈبلیو0025 منور سلطانہ جرمنی،پی ا ے پی ڈبلیو0061 رفعت منتہیٰ قریشی امریکا، پی اے پی ڈبلیو 0510 عامرہ شہباز کینیڈا،پی اے پی ڈبلیو 0635بسمہ چوہدری امریکا، پی اے پی ڈبلیو 0649 تاشفین صفدر برطانو ی شہری ہیں ۔ سندھ اسمبلی پی ایس 19 نادر اکمل خان لغاری امریکا، پی ایس33 سردار محمد عثمان المانی بلوچ برطانیہ، پی ایس 34 سردار محمد عثمان برطانیہ، پی ایس 58 امیر الدین ابڑو برطانیہ، پی ایس 63 ،64 اور 67 سے بابر چانڈیو امریکی شہری ہیں، پی ایس 67 ظفر علی راجپوت امریکا، پی ایس 80 مراد علی شاہ کینیڈا، پی ایس 109 حبیب شیخ برطانیہ، پی ایس 129 سید عمران علی برطانوی شہری ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے پی کے 13حبیب المختیار آئر لینڈ، پی کے 33 ذوالفقار خان تنولی امریکا، پی کے 42 محمد قاسم شاہ برطانیہ، پی کے 45 محمد فاروق خان آئر لینڈ،پی کے 52 ارسلا خان ہوتی امریکا، پی کے60016 ضیا اللہ خان آئر لینڈ، پی کے 63 زاہد خان برطانیہ، پی کے 92 ہاشم انعام اللہ خان امریکا کے شہری ہیں۔ بلوچستان کے حلقہ پی بی 26 سے امیدوار عاصم علی شاہ کینیڈین شہری ہیں۔ 

تازہ ترین