• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بلاول ہائوس پر ناراض کارکنوں کا دھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی جانب سے ملیر پی ایس 89 پرٹکٹ نہ ملنے پر امان اللہ محسود نے کارکنوں کے ہمراہ بلاول ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور کہاکہ میں نے حلقے میں ورک کیا ہے لیکن مجھے ہی ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے اگر ٹکٹ نہ ملا تو کارکنان کی جانب سے جو فیصلہ کیا جائے گا اس پر عمل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ملیر میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 89 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم بلوچ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر امان اللہ محسود نے پیر کو کارکنوں کے ہمراہ قائد آباد سے بلاول ہائوس چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا ۔جس کے باعث اطراف کی سٹرکوں پر ٹریفک بھی جام ہوگیا اور صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ امان اللہ محسود نے کہا کہ ہم ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں مجھے ٹکٹ ملنا چاہیے تھا کیونکہ میں نے حلقے میں کام کیا ہے۔ پارٹی قیادت پارلیمانی بورڈ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔جب تک ٹکٹ نہیں دیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔ میں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں اور اگر ٹکٹ نہ دیا تو پھر کارکنان جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق حکمت عملی طے کی جائے گا۔ ابھی بھی ٹکٹ دینا پارٹی قیادت کے اختیار میں ہے۔

تازہ ترین