• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان لینڈ سروس گریڈ 17 کے 15افسران فائنل پاس آئوٹ میں فیل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) ان لینڈ ریو نیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ سترہ کے 44ویں بیج کے گیارہ اور 43ویں بیج کے چار افسران وفاقی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والےفائنل پاس آئوٹ امتحان (FPO)میں فیل ہوگئے ہیں۔44ویں بیج کے 37افسروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے ناکام ہونے والے گیارہ افسروں میں سیدہ لبنیٰ شاہ ، باقر علی ، اختر حسین ، فائزہ ضعیم ، ماجد علی ، عبدالعلیم قریشی ، اختر سلیم بلوچ ،مسعود ہمایوں ، کامران شہاب ، راحیل اختر اور محمد حسین شاہ شامل ہیں۔ 42ویں بیج کے ناکام افسروں میں احمد نوید فضل ، شہر یار عتیق ، اقصیٰ غرشین او رعائشہ ڈار شامل ہیں۔اس سےاندازہ ہوتا ہے کہ سی ایس ایس پاس کرنے والے امیدوار سول سروسز اکیڈمی کی تربیت مکمل کرنے کے بعد فائنل پاس آئوٹ امتحان میں جو ایف پی ایس سی لیتا ہے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
تازہ ترین