• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیلوں سے68سالہ خاتون سمیت 6 پاکستانی رہا،آج واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچیں گے

لاہور(مانیٹرنگ سیل)بھارتی جیلوں سے68 سالہ خاتون سمیت 6 پاکستانی شہری رہا کر دیئے گئے ہیں جو آج واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والوں میں 56 سالہ پاکستانی خاتون نسرین اختر بھی شامل ہیں ، نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے نسرین بی بی کوعائد کیا گیا جرمانہ ادا کردیا ہے جب کہ دیگر تمام قانونی تقاضے بھی پورے ہوچکے ہیں، نسرین اختر کا تعلق لاہور سے ہے وہ 2006 میں عرس میں شرکت کے لئے بھارت گئی تھیں جہاں ان پرمنشیات اسمگل کئے جانے کا الزام لگا کرجیل بھیج دیا گیا ، نسرین اختر جگر، دمہ اورہائی بلڈ پر یشر کی مریض ہیں اوراس وقت امرتسر کے ٹرانزٹ سینٹرمیں وہیل چیئرپرزندگی گزاررہی ہیں۔
تازہ ترین