• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفرین ہے نوجوان ! تمہاری والدہ تم پر فخر کرتی ہونگی،ریحام کابلاول کو خراج تحسین

لندن (خبر ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے قائداعظم کاپیغام شیئر کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آفرین ہے نوجوان ! تمہاری والدہ تم پر فخر کرتی ہونگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کوقائد اعظم کا بیان شیئر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ آفرین ہے نوجوان ! تمہاری والدہ تم پر فخر کرتی ہونگی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد اعظم کا پیغام جس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے کہا تھا کہ ’’کوئی قوم عظیم نہیں ہو سکتی جب تک خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں‘‘ کا حوالہ دیا تھا۔
تازہ ترین