• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 131کا حلقہ بطور خاص لاڈلے کیلئے تیار کرایا گیا ،پھر بھی شکست دینگے، سعد رفیق

لاہور( خبرایجنسی) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ شوقیہ فنکار ہیں جو سیاست میں آگئے ہیں، لوگ پی ٹی آئی میں جانہیں رہے انہیں بھیجا جارہا ہے بلکہ بھرتی کی گئی ہے، این اے 131کا حلقہ بطور خاص لاڈلے عمران خان کیلئے تیار کرایا گیا، لاہور کی قومی اسمبلی 11نشستیں کلیئر ہیں صرف 3پر مقابلہ ہوگااور عوامی طاقت سے ان پر بھی واضح شکست دیں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا دعویٰ تھا کہ وہ تبدیلی لائیں گے لیکن عوا م نے دیکھ لیا جس صوبے میں ان کی پانچ سال حکومت تھی وہاں انہوں نے کچھ نہیں کیا، قومی اسمبلی میں بھی صرف باتیں کرنے اور گالیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا،ان کی جماعت میں گالیاں دینے والے اور سارے لوٹے اکٹھے ہو گئے ہیں ، ایسے گھسے پٹے لوگ جنہیں ان کی جماعتیں رکھنے کیلئے تیار نہیں تھی وہ پی ٹی آئی میں آکر کیا تبدیلی لائیں گے ، ان کا سارا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین