• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم کی حالت تشویشناک،نوا ز شریف، مریم آج عدالت میںپیش نہیں ہونگے

لندن(این این آئی)بیگم کلثوم نواز کی تشویشناک حالت کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی مؤخر کر دی۔آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے جسکے باعث ڈاکٹرز نے انہیں لائف سپورٹ مشین سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسین اور مریم نواز نے بھی ڈاکٹرز سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ کلثوم نواز کی طبیعت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے تاہم حالت میں بہتری کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کو اہلیہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم کو 19 جون کو عدالت میں پیش ہونا تھا اور دونوں نے پاکستان واپسی کے ٹکٹ بھی کروا رکھے تھے لیکن ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے فی الحال وطن واپسی مؤخر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز 19 جون کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونگے اور دونوں کے وکلاء حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینگے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اور ڈاکٹر کا خط بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ احتساب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔
تازہ ترین