• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی خبر ہے کلثوم نواز کے تمام اعضا درست کام کر رہے ہیں، شہباز

لندن(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہےکہ اچھی خبر ہے بیگم کلثوم نواز کے تمام اعضا درست کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف بھی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے کلینک پہنچ گئے بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں شہباز شریف نےکلثوم نواز کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کی صحت مستحکم ہے، ڈاکٹر کلثوم نواز کی حالت کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو ابھی لندن میں رکنا چاہیے ۔قبل ازیں والد سےاظہارمحبت کےعالمی دن پرپیغام میں انہوں نے کہا تھاکہ میں نے اپنے والد سےایمانداری،ڈسپلن سمیت بہت کچھ سیکھا ،باپ انتھک محنت اور خلوص سے اولادکی شخصیت کی تعمیرکرتاہے، مرحوم والدمیاں شریف ہماری فیملی کےلیےرول ماڈل تھے۔
تازہ ترین