• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کےبادشاہ شاہی خاندان کی تمام دولت کے مالک قرار

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ کے بادشاہ کو شاہی خاندان کی تمام دولت کا مالک قرار دے دیا گیا۔ شاہ واجیرا لونگ کرن اب دنیا کے امیر ترین شہنشاہ بن جائیں گے ۔تھائی لینڈ کے شاہی اثاثوں کا انتظام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے سرکاری ایجنسی کرائون پراپرٹی بیورو کے کنٹرول میں تھا۔ تاہم گزشتہ سال تھائی فوجی حکومت نے اثاثوں کی شہنشاہ کو منتقلی کے قانون کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب سرکاری ایجنسی نے 65 سالہ بادشاہ واجیرا لونگ کرن کو تمام شاہی اثاثوں کا مالک قرار دے دیا جن کی مالیت کا تخمینہ 30 سے 60ارب ڈالر تک ہے۔ان اثاثوں میں بینکاک میں قیمتی اراضی اور عمارتیں بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین