• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:عمرہ کے بعد اسلامی تاریخی مقامات کی سیر کیلئے خصوصی پروگرام شروع ہوگا

ریاض(شاہدنعیم) محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے بعد اسلامی تاریخی مقامات کی سیر کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیا جائیگا، عمرہ اور دیگر ویزوں پر آنے والے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جی سی سی ممالک کےشہریوں کو بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔ محکمہ نے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ اسلامی اور سعودی تاریخی مقامات کی سیر کے خواہشمندوں کو سعودی عرب متعارف کرانے کیلئے نیا پروگرام متعارف کرایا جارہا ہے۔ معتمر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مملکت میں عمرہ آپریٹرز سے رابطہ کرسکتے ہیں، یہ پروگرام صرف وہی ادارے انجام دے سکیں گے جنہیں محکمہ سیاحت اجازت نامے جاری کئے ہوئے ہے۔
تازہ ترین