• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن ، اراضی کے تنازع پر مخالف کی ناک کان ، زبان کاٹ کر آنکھیں نکال دیں

پاکپتن(نمائندہ جنگ) اراضی تنازع پر مخالفین نے زمیندار کی ناک ، کان اور زبان کاٹ کرآنکھیں بھی نکال دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دریائے ستلج کے علاقہ چک رحمانی ملکانہ میں اراضی کے تنازع پر مخالفین نےرفیق کوکھیتوں سے اغو اکرکے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناڈالا اور دریاکنارے پرلے جاکر اس کی داڑھی، مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں اور تیز دھار آلہ سے مبینہ طور پر اس کی ناک کان اور زبان کاٹ کر نوک دار آلہ سے آنکھیں بھی نکال دیں، زخمی رفیق کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پرپہنچ کرکارروائی شروع کردی ہے، رفیق کے بھائی اور اس کی بیوی نے میڈیا کوبتایا کہ اراضی کے تنازع پرایک روز قبل اس کاملزموں حافظ وغیرہ سے جھگڑا ہواتھا جس کاانہیں رنج تھا رفیق نے کھیتوں کوپانی لگایاہواتھا کہ ملزم اس پر بوری ڈال کراسے اغوا کرکے د ریاکے کنارے پرلے گئے اور بہیمانہ تشددکرتے ہوئے اعضا ءکاٹ دیئے۔
تازہ ترین