• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کیلئے قومی بیانیہ کو نہیں بدلا جا سکتا، پرویز رشید

لاہور(خبر ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک شخص کیلئے قومی بیانیہ کو نہیں بدلا جاسکتا،کوئی نوازشریف کے بیانیہ کیخلاف ہے ٹکٹ کا کیا سوال؟سڑک پر جاؤں تو کوئی نہیں پوچھتا نثارکو ٹکٹ کیوں نہیں دیا، جنرل راحیل شریف کو اپنی صفائی پیش کرنی چاہئے، پرویزمشرف خودواپس نہیں آئے گا، ریاست کو چاہئے اسے گریبان سے پکڑکر واپس لائے، غیر سیاسی افراد کا سیاست میں آنا ٹھیک نہیں،انتخابات منصفانہ نہیں خوف کی فضا میں ہو رہے ہیں۔پیر کو پرویز رشید نے چوہدری نثار پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثا رنے خود قطع تعلق کیا ہے جوناراض ہیں وہ ناراضگی کی وجہ تو بتائیں ،سابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ایک شخص کیلئے قومی بیانیے کو نہیں بدلا جا سکتا،کوئی نوازشریف کے بیانیے کیخلاف ہے ٹکٹ کا کیا سوال؟،سڑک پر جاؤں تو کوئی نہیں پوچھتانثارکو ٹکٹ کیوں نہیں دیا۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری نثارسابق صدر پرویزمشرف کو باہر بھجوانے سے متعلق خود بتا چکے ہیں جنرل راحیل شریف کو اپنی صفائی پیش کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف خودواپس نہیں آئے گا، ریاست کو چاہئے اسے گریبان سے پکڑکر واپس لائے، غیر سیاسی افراد کا سیاست میں آنا ٹھیک نہیں،انتخابات منصفانہ نہیں خوف کی فضا میں ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین