• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 240 نشستوں پرامیدوار کھڑے کریگی

پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 240 نشستوں پرامیدوار کھڑے کریگی

پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 240 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی، امیدواروں کی فہرست کے لیے باقی ماندہ ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

دوسری جانب بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناراض کارکنان کا دھرنا بدستور جاری ہے، عمران خان نے تحفظات پر غور کے لیے تین دن کا وقت مانگ لیا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا،جس میں طے پاگیا کہ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں میں سے تحریک انصاف 240 پر امیدوار کھڑے کرے گی۔

اجلاس میں باقی ماندہ امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت مکمل ہوگئی جن کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کارکنان کی شکایت سے متعلق بھی اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا، اس حوالےس ے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان تین دن میں شکایات پر فیصلہ کریں گے۔

اس سے پہلے دھرنا دینے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی انسان ہیں، ان سے بھی غلطیاں ہوسکتی ہیں،فیصلے دیانتداری کے ساتھ اللہ کے ڈر سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کارکنوں سے پوچھا کہ کیا وہ احتجاج کے زور پر ان کا فیصلہ تبدیل کروا سکتے ہیں،اگر انہیں لگتا ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو دلیل لکھ کر دیں۔۔

اس سے قبل پی ٹی آئی گجرات کے کارکن بنی گالا میں عمران خان کے دفتر میں گھس گئے، جہاں پارٹی قیادت کی موجودگی میں سیکیورٹی گارڈز نے کارکنوں کو دھکے دیے۔

یہ کارکن ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر احتجاج کر رہے تھے،جنہوں نے شدید نعرے بازی کی اور جہانگیر ترین کو بنی گالا سے باہر نکلنے سے روک دیا۔

تازہ ترین