یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس فولادی ہاتھ والے یورپین شخص کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جس نے نہ صرف اپنے ہاتھ سے ناریل اور کین توڑنے کا مظاہرہ کیا بلکہ گنیز ریکارڈبھی قائم کردیا۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہاتھ سے ناریل اور ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کین کچلنے کا ریکارڈ بنانے کی ٹھانی۔
فولادی ہاتھ والے شخص نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کا 30سیکنڈ 43کین کچل کر نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا تاہم ناریل پھوڑنے کا ریکارڈ نہ توڑ سکا۔