• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کِم جونگ پھر چین پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن ایک مرتبہ پھر چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں، شمالی کوریائی لیڈر کا رواں برس کے دوران یہ تیسرا چینی دورہ ہے۔

آج (منگل 19جون کو) اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم جونگ اُن چینی صدر کو اپنی امریکی صدر کے ساتھ 12جون کو ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے۔

بیجنگ سے حکومتی میڈیا نے اُن کے بیجنگ پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دو روز تک چینی دارالحکومت میں قیام کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب امریکا اور جنوبی کوریا نے رواں برس اگست میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کو معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین