• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کرپٹ افسران کومعطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا‘

’کرپٹ افسران کومعطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا‘

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نےکہا ہے کہ اپنا کام ایمانداری سے کروں گا،پولیس میں موجود کرپٹ افسران کو نہیں چھوڑا جائےگا، انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نےکراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کےمزار پر سلامی دی اور پھول چڑھائے ۔

میڈیا سے گفتگومیں آئی جی سندھ نے کہا کہ امن وامان کو بہتر کرنا پولیس کا کام ہے،اللہ کو گراہ بناکر کہتا ہوں اپنا کام ایمانداری سےکروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھی شہرت کےافسران بھی ہیں مگر پولیس میں کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا،انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھاکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی کام شروع کردیاہے۔

تازہ ترین