• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا صوبہ اونٹاریو گرمی کی لپیٹ میں


کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو مصنوعی فواروں اور تالابوں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کا صوبہ اونٹاریو گرمی کی لپیٹ میں آگیاہے تاہم ہیٹ ویو کے ستائے شہریوں نے مختلف مقامات پر لگے مصنوعی فواروں اور تالابوں کارخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔

کینیڈا کا صوبہ اونٹاریو گرمی کی لپیٹ میں

کینیڈا کے محکمہ ماحولیات کے مطابق درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو نمی کی زیادتی کی وجہ سے 40 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے۔

ٹورنٹو میں گرمی کے ستائے شہریوں نے جگہ جگہ مصنوعی فواروں اور تالابوں کو تفریح گاہ بنالیا جہاں بچے بڑے سبھی پانی سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین