• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیفا ورلڈ کپ، جاپان کے ہاتھوں کولمبیا کو شکست

روس میں جاری فیفا عالمی فٹ بال کپ 2018 کے تحت آج یعنی  منگل کو کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں جاپان نے کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ 

فیفا ورلڈ کپ، جاپان کے ہاتھوں کولمبیا کو شکست

 میچ کا آغاز سنسنی خیر رہا اور ابتدائی 3 منٹ میں کولمبیا کی ٹیم کو کارلوس سانچز مورینو کا نقصان اٹھانا پڑا جنہیں ریفری نے لال کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا تاہم میچ کے چھٹے منٹ جاپان کے چنجی کاگاوا نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو پہلی برتری دلائی۔

فیفا ورلڈ کپ، جاپان کے ہاتھوں کولمبیا کو شکست

کولمبیا کے جوان فرنینڈو کوئنٹیرو نے 39ویں منٹ میں گول کرکے اسکورکرکے جاپان کی برتری کو ختم کیا اور اسکور 1-1سے برابر ہوگیا۔

اس بعد بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن یہ سب حملے ناکام رہے تاہم 73ویں منٹ جاپان کے یویا اوساکو نے کولمبیا کے خلاف دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور 1-1 کے اسکور کی برابری کو ختم کرتے ہوئے اسکور 1-2  کرکے ٹیم کو برتری دلادی ۔

فیفا ورلڈ کپ، جاپان کے ہاتھوں کولمبیا کو شکست

کولمبیئن کھلاڑی، جاپان کی 1-2 کی برتری کو ختم کرنے میں آخر تک ناکام رہے اور میچ جاپان کے حق میں چلا گیا تاہم میچ کے آخری لمحات میں جاپانی گول کیپر ایجی کاواشیما کو میچ میں وقت کا ضیاع کرنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی کیونکہ میچ ختم ہونے چند سیکنڈ باقی رہ گئے تھے۔

فیفا ورلڈ کپ، جاپان کے ہاتھوں کولمبیا کو شکست

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں آج کا دوسرا میچ پولینڈ اور سینیگال کے مابین کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین