• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کا اتحاد ٹوٹ گیا

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کا اتحاد ٹوٹ گیا

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کا تین سالہ اتحاد ٹوٹ گیا۔

بھارتی حکمراں جماعت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار محبوبہ مفتی کی حکومت کو قرار دے کرحکومتی اتحاد ختم کرلیا۔ ریاست میں گورنر راج نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں حکومت کا حصہ بننے والی بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سے اتحاد ختم کرلیا، بی جے پی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں پی ڈی پی پر الزام لگایا کہ محبوبہ مفتی حکومت انتخابی وعدے پورے نہیں کرسکی اور امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بی جے پی رہنما رام مادھیو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی، تشدد بڑھنے جبکہ شہریوں کے حقوق اورآزادی اظہار رائے خطرے میں ہیں، جس کی مثال سری نگر شہرمیں سینئر صحافی شجاعت بخاری کا قتل ہے۔

بی جے پی کے مطابق گورنر کے فیصلے کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کیا جائے گا، بی جے پی وزراء نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھیج دیے ہیں ۔

تازہ ترین