• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کم قوت مدافعت رکھنے والے جسموں پر ٹیٹو نہ بنوائیں‘

’کم قوت مدافعت رکھنے والے جسموں پر ٹیٹو نہ بنوائیں‘

کم قوت مدافعت رکھنے والے اپنے جسموں پر ٹیٹو نہ بنوائیں، ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرانسپلانٹ اور دائمی امراض میں مبتلا افراد ٹیٹو کے باعث انفیکشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برطانوی ڈاکٹروں نے خبر دار کیا ہے کہ کم قوت مدافعت والے افراد جسموں پر ٹیٹو بنوانے سے پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

یہ انکشاف سسٹک فائبروسس اور پھیپڑوں کے ٹرانسپلانٹ والی ایک خاتون کی ٹانگوں اور گھٹنوں میں شدید تکلیف کے بعد ایک طبی جریدے میں کیا گیا ہے جس نے ٹانگوں پر ٹیٹوز بنوا رکھے تھے۔

کوئین الزبتھ یونیورسٹی اسپتال گلاسگو کے رجسٹرار ولیم ولسن کے مطابق زیابیطس سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد یا ٹرانسپلانٹ والوں کیلئے ٹیٹو یا کسی بھی سرجری کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ﷰ

تازہ ترین