• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناٹنگھم میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف عالمی ریکارڈ

ناٹنگھم میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف عالمی ریکارڈ

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم نے کینگروز کے خلاف عالمی ریکارڈ مجموعہ 481 رنز صرف 6 وکٹ پر ترتیب دے دیا ہے۔

ناٹنگھم میں جاری ون ڈے میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا ۔ انگلش ٹیم ٹاس ہارنے پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلکل مایوس نہیں ہوئی اور بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ اسکور ترتیب دے دیا ۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف عالمی ریکارڈ

انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز 147، جونی بیئر اسٹو 139، جیسن روئے 82، کپتان ایون مورگن 67رنز اسکور کرکے نمایاں رہے اور کینگروز کی کمزور بولنگ کے پڑخچے اڑا دیے اور گرائونڈ کے چاروں اطراف چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف عالمی ریکارڈ

کینگروز ٹیم نے 8بولرز آزمائے لیکن صرف جہائے رچرڈسن ہی 3وکٹیں حاصل کرسکے لیکن انہی ںبھی یہ وکٹیں 92رنز کے عوض ملیں جبکہ ایک وکٹ ایشٹن اگر کے حصے میں آئی ہے۔

ناٹنگھم میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف عالمی ریکارڈ

دوسری طرف کینگروز کو آج تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ گزشتہ 2میچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آج ناٹنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف 481کا مجموعہ ترتیب دے کر اپنی ہی ٹیم کا بنا گیا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ،جو ان کی ٹیم 2سال قبل پاکستان کے خلاف 444رنز اسکور کرکے بنایا تھا۔

تازہ ترین