• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں سینیگال نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دے دی ہے۔

ورلڈ کپ کے گروپ ایچ ہی کے دوسرے میچ میں سینیگال ، پولینڈ پر فاتح رہی اور انہیں دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2کے مارجن سے شکست دی۔ 

فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

فاتح ٹیم کا پہلا گول 37ویں منٹ میں ہوا، جب پولینڈ کے اپنے ہی کھلاڑی تھیئگو کیونک کی غلطی کی وجہ سےان کے اپنے ہی گول میں بال چلی گئی۔

فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

پولینڈ ابھی اپنے کھلاڑی کی غلطی سے سنبھل نہیں پائے تھے کہ 60ویں منٹ میں سینیگال کے مبائے نیانگ نے ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف 0-2کی برتری حاصل کرلی۔

فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے پولینڈ کو ہرا دیا

 پولینڈ گرزیگورز کرائچویاک نے میچ کے 86ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کی برتری کو کم کیا تاہم وہ شکست سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے اور بلاآخر 1-2 سے میچ ہار گئے ۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں آج کا آخری میچ میزبان روس اور مصر کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین