وفاقی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین سے دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔
ایس ایچ او سبزی منڈی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دستی بم کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار پہنچ گئے اور بم ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے کہ دستی بم یہاں کیسے اور کیوں چھپایا گیا ۔