سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل پر گیند کی شکل کو خراب کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔
آئی سی سی نےسری لنکن کپتان کو ایک میچ کے لئے معطل کرتے ہوئے میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گروسنہا پرلیول تھری کا چارج لگایاگیا ہے جبکہآئی سی سی کا کہنا ہے کہ چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گروسنہا نے کھیل کے اسپرٹ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ گیند کی شکل تبدیل کرنے کا واقعہ سینٹ لوئس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔